Tourist places 41

ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایرڈ یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

راولپنڈی وائس آف پنجاب نے پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی نے پاکستان میں سیاحت اور کاروبار کے فروغ میں میڈیا کے کردار پر معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے شعبہ اکنامکس و سوشیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالصبور ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر گلناز حمید ، ڈاکٹر صفدر حسین اور لیکچر ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈاکٹر صائمہ اسد اور گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ کالج گوجرانوالہ کے شعبہ ماس کمیونیکیشن کے سربراہ ڈاکٹر شاہد منہاس اور گفٹ یونیورسٹی سے اے ڈی عائشہ بٹ نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔

سیمینار کا مقصد نوجوانوں کو سیاحت کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا اور بتانا تھا کہ کس طرح طلباء میڈیا کے کردار کے طور پر سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ آج کی جدید دنیا میں، میڈیا معلومات کو پھیلانے اور زیادہ تیز، آسان اور سستے طریقے سے سیاحت کی حوصلہ افزائی کا بہترین آپشن ہے اور سیاحت مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر سوفٹ امیج اور اقتصادی صلاحیت کے انضمام سے فائدہ مند ہے۔ اسی عنوان کے تحت سیمنار گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ کالج گوجرانوالہ میں بھی منعقد ہو چکا ہے۔
اس موقع پر اے ڈی عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ  طلباء مقامی تاریخی مقامات کے بارے میں  تحریر نگاری کرکے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی و قومی سیاحت پر سیاحت کا فروغ ملک میں عوام کے لیے کاروبار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
ڈاکٹر شاہد منہاس کا میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ پاکستان کو خوبصورت مقامات سے نوازا گیا ہے۔ یہ پاکستان کے جی ڈی پی میں 7 فیصد اضافہ کر سکتا ہےاور سیاحت ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ میڈیا نہ صرف قومی بلکہ اندرونی سطح پر پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے بلکہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے ایک اچھا ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی و قومی سیاحت پر سیاحت کا فروغ ملک میں عوام کے لیے کاروبار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔  ڈاکٹر عبدالصبور نے وائس آف پنجاب کی کوششوں کو  خوب سراہا۔اور اس کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر اور ہوٹل کے کاروبار میں بہتری کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے خیال پر بھی روشنی ڈالی.
مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو پاکستان کا مثبت امیج دے کر اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ مزید برآں، مذہبی اور زرعی سیاحت کو فروغ دینا چاہیے۔ وائس آف پنجاب اس موقع پر نے  فیکلٹی آف ایرڈ ایگریکلچر بالخصوص ڈین ڈاکٹر عبدالصبور کا اس کامیاب ایونٹ کو ارینج کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا. وائس آف پنجاب نے اس حوالے سے طلباء کی گہری دلچسپی پر، ان کے تعاون اور دلچسپ سوالات پر شکریہ کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں