murree News 20

کھلے ہوئے مین ہولز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ

کھلے ہوئے مین ہولز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ، کھلے ہوئے مین ہولز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ،سماجی حلقوں کا بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ ڈیرہ ، محکمہ پبلک ہیلتھ ، ڈیرہ کے منتخب نمائندگان و متعلقہ محکموں کے افسران کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے باعث ڈیرہ میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل گذشتہ کئی ماہ سے مکمل نہیں
ہوسکے ہیں ، شہر کے بیشتر علاقوں میں کھلے ہوئے مین ہولز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں لیکن افسوس شکایات کے باوجود ڈیرہ انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ، شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد شہر کی اہم سڑکوں اور فت پاتھوں پر اکثر گٹر کھلے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں اور شہریوں کی گرنے اور زخمی ہونے کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں ، کھلے ہوئے مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونے اور ڈیرہ انتظامیہ کی جانب سے مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، صوبائی وزیر بلدیات ، سیکریٹری بلدیات ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، کمشنر ڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ، سمیت ڈیرہ کے منتخب نمائندگان سے نوٹس لیکر شہری مسائل کو کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭

Print Friendly, PDF & Email