28

غیرقانونی فشنگ پر 8 ٹرالر پکڑلئے گئے

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے میں غیر قانونی فشنگ پر 8 ٹرالرز پکڑ لئے گئے۔

ڈی جی فشریز کے مطابق وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے آن بورڈ ہونے کے بعد غیر قانونی ٹرالنگ روکنے میں پیشرفت ہوئی، صوبائی حکومت غیرقانونی فشنگ کیخلاف اقدامات کررہی ہے۔

انتظامیہ نے گوادر کے ساحلی علاقے میں غیرقانونی فشنگ میں ملوث 8 ٹرالرز پکڑ لئے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ فشریز اور سیکیورٹی ادارے ٹرالنگ کیخلاف بھرپور اقدامات کررہے ہیں، مستقبل میں غیر قانونی ٹرالنگ کو زیرو پر لائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گوادر میں ہونیوالے احتجاج کے دوران مظاہرین نے گوادر کے ساحلوں پر غیر قانونی فشنگ کی روک تھام سمیت کئی مطالبات کئے گئے، جنہیں صوبائی اور وفاقی حکومت نے تسلیم کرلیا تھا۔


Print Friendly, PDF & Email