41

Both the wives of one man won in the local body elections in Mardan

مردان کے علاقے پلوڈھيری ولیج کونسل میں ایک شخص کی دونوں بيوياں بلدياتی انتخابات ميں کامياب لوگئیں۔

اشفاق حسين کی اہليہ زينب بی بی پہلے الیکشن میں ناکام رہی تھیں تاہم دوبارہ گنتی میں وہ کامیاب قرار پائیں جبکہ دوسری بيوی جنرل کونسل کی سيٹ پر پہلے ہی کامياب ہوچکی ہيں۔

زينب بی بی نے دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرنگ آفیسر کو درخواست کی تھی جس میں وہ تین ووٹوں سے کامیاب ہوگئی۔ جنرل سیٹ پر ان کا مقابلہ 7 مرد امیدواروں سے تھا۔

خیال رہے کہ اشفاق حسین کی دونوں بیویاں آزاد حيثيت میں الیکشن لڑ رہی تھی اور انخابی مہم کے دوران ان کے انتخابی پوسٹر پر دونوں ميں کسی خاتون کا نام نہيں بلکہ پوسٹرز کے آخر ميں زوجہ اول اور زوجہ دوم لکھا گيا تھا۔


Print Friendly, PDF & Email