Wheat and sugar 25

گندم درآمد میں تاخیر پربھاری نقصان، وزیر خزانہ نے ملبہ نیب پر ڈال دیا

گندم درآمد میں تاخیر پربھاری نقصان، وزیر خزانہ نے ملبہ نیب پر ڈال دیا

وفاقی حکومت کا نوٹس، گندم درآمد میں تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے تاخیر کی ذمہ داری وزارت نیشنل فوڈ سیکورتی پر عائد کی۔وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن اور وزارت تجارت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔وزیر خزانہ نے فیصلہ سازی میں تاخیر کا ذمہ دار نیب کے خوف کو قرار دیدیا۔وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کو گندم درآمد کا معاملہ ای سی سی میں بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی۔گندم کی درآمد کا اختیار پہلے ہی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے پاس ہے،سیکرٹری کابینہ ڈویژن۔وزارتوں کی ٹال مٹول فیصلہ سازی میں تاخیر اور مفاد عامہ کو نقصان پہنچنے کا باعث بن رہی ہے،سیکرٹری کابینہ ڈویژن۔مشیر تجارت رزاق داؤد کو گندم تاخیر کی انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت