Kohsar University Murree 292

سیاحت اور اس سلسلے میں درپیش مسائل پر ایک سیمینار منعقد

مری:کوہسار یونیورسٹی مری کے زیر اہتمام پائیدار سیاحت اور اس سلسلے میں درپیش مسائل پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری ڈاکٹر حبیب علی بخاری نے مری کی سیاحت اور اس کے فروغ اور بہتری کیلئے یونیورسٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں آگاہی مہم اور طلباء وطالبات کو متحرک کیا جائے گا تا کہ مری کو وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق کلین اور گرین پاکستان کا خواب پورا کیا جا سکے،سیمینار سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر معتبر شخصیت مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پاکستان و صدر پائیدار سیاحت اور اس کا فروغ و صدر ایڈونچر فاؤنڈیشن پاکستان و ممبر نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ آفتاب احمد رانا نے بھی خطاب کیا اور سیاحت پاکستان بالخصوص مری میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے شاندار عملی تجاویز بھی پیش کیں،ممتاز مصنف ڈاکٹر عمر مختار خان نے بھی اظہار خیال کیا اور مری کی تاریخ کے حوالے سے دلچسپ حقائق سے آگاہ کیا،اس موقعہ پر سی ای اوآریانہ گروپ اور بین الاقوامی سیاحت کے ماہر عادل خان نے ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی کے حوالے سے پریزینٹیشن شیئر کی اور سیاحت مری کی بہتری اور فروغ کیلئے اپنی موثر کوششیں یونیورسٹی کے ساتھ مل کر جاری رکھنے کا یقین دلایا،سید ریاض علی شاہ بخاری انچارج فلوری کلچر اینڈ لینڈ سکیپ ڈیپارٹمنٹ مری نے بھی شرکا سے خطاب کیا اور یونیورسٹی کے ساتھ مل کر مری کو کلین اینڈ گرین بنانے کا عزم ظاہر کیا تقریب میں پرنسپل فارسٹ سکول اکیڈمی بابر سہیل، اے ایس پی مری محمد اظہر خان پرنسپل کیڈٹ کالج حافظ آفتاب احمد،پرنسپل سینٹ ڈینیز سکول مس شازیہ جبران یونیورسٹی کے اساتذہ طلباء و طالبات اور سماجی شخصیات نے شرکت کی،وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری ڈاکٹر حبیب علی بخاری نے ممبرز آرگنائزنگ کمیٹی سیمیناراور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں نے وائس چانسلر کو یقین دلایا کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی اور سیاحت مری کو بہتر بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اس موقعہ پر وائس چانسلر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل اورتعلیمی پالیسیوں کے بارے آگاہ کیا۔