Murder 51

قتل کے مقدمہ میں مطلوب روپوش خطرناک اشتہاری ملزم 26 سال بعد گرفتار

راجن پور : ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کی سربراہی میں ضلع بھر میں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ، پولیس ٹیم تھانہ صدر راجن پور کی ایس ایچ او ملک عبدلرؤف کی سربراہی میں کامیاب کاروائی۔

قتل کے مقدمہ میں مطلوب سفاک قاتل 26 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ٹیم تھانہ صدر راجن پور کی کئی روز کی کاوشوں کے بعد ملزم رمضان ولد بخش کو دھر لیا گیا۔ ملزم پولیس کو مقدمہ نمبر 186/95 میں مطلوب تھا۔ ملزم نے 1995 میں مسمی نصیر احمد کو رنجش پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کی اس کامیابی پر مقتول کے ورثاء کی جانب سے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ راجن پور پولیس کا ضلع بھر میں خطرناک اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں راجن پور پولیس کو متعدد کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ایسے انتہائی مطلوب کریمینلز کی گرفتاری راجن پور پولیس کی پروفیشنل قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔