Anti-corruption 32

انٹی کرپشن نے محکمہ پولیس کے کرپٹ افسران کو رشوت لیتے رنگے ہاتھ گرفتار کر لیا

لاہور : اینٹی کرپشن پنجاب کا محکمہ پولیس میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، سب انسپکٹر، کانسٹیبل اور سی آئی اے کے ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے رشوت کے نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے۔ تھانہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن فیصل آباد سے ہیڈکانسٹیبل محسن مرتضیٰ گرفتار ہوا۔ ملزم سے رشوت کے نشان زدہ 2لاکھ 30 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔ ملزم نےمدعی سے ماموں کی رہائی کے لیے رشوت طلب کی تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ کے تھانہ ست گڑھا سے کانسٹیبل ظفراقبال گرفتار ہوا۔ ملزم نےمدعی سے 15ہزار روپے رشوت لی۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے سب انسپکٹر تھانہ ٹیکسلا امتیاز کیانی بھی قانون کے شکنجے میں آگیا۔ حکام نے بتایا کہ سب انسپکٹر امتیاز کیانی نے عدالت میں گاڑی سپرداری جعلی دستاویز پیش کیے۔ ملزم امتیازکیانی نےجعلی دستاویز سے گاڑی مالکان کو 14 لاکھ کا نقصان پہنچایا۔