Chief Minister of Sindh 35

پاور کمپنی میں پیدا کی گئی آکسیجن کا پی سی ایس آئی آر نے ٹیسٹ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کوویڈ صورتحال کے باعث آکسیجن کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اجلاس

* اجلاس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ڈی سی جامشورو کیپٹن فریدالدین، سی ای او جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ سید تنویر جعفری شریک

* دیگر پاور کمپنیاں بھی آکسیجن بنا کر ملک کی ہیلتھ کیئر ضروریات پوری کر سکتی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

* آکسیجن الیکٹرولیسس کے عمل سے پاور کمپنیاں تیار کر سکتی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

* سندھ حکومت نے جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ آکسیجن کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کیا ہے، سید مراد علی شاہ

* پاور کمپنی میں پیدا کی گئی آکسیجن کا پی سی ایس آئی آر نے ٹیسٹ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* پی سی ایس آئی آر نے اپنی رپورٹ میں یہ آکسیجن میڈیکل استعمال کیلئے مناسب قرار دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ ہم آکسیجن کی پیداوار کو سپورٹ کرینگے