Defence minister Pervez Khattak 31

وزیر دفاع پرویز خٹک عید کے تیسرے دن نجی دورے پرمری

مری:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وزیر دفاع پرویز خٹک عید کے تیسرے دن نجی دورے پرمری میں اپنی رہائش گاہ خٹک لاج بنک روڈ کشمیرپوائنٹ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے سول ڈیفنس اہلکاروں کے ہمراہ ان سے ملاقات کی اے سی مری نے لاک ڈاؤن اور کورونا کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اور حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمدکرنے کے متعلق تحصیل انتظامیہ،سٹی ٹریفک اور مری پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی وزیردفاع پرویز خٹک نے اے سی مری،پولیس اور سول ڈیفنس کی بہترین کارکردگی پرانکو شاباش دی،عوامی،سیاحتی وعوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ حکومت پنجاب اوراین سی اوسی کی جانب سے سیاحتی مقامات پر پابندی کے باجود وزراء،سیاستدانوں،ممبران اسمبلی، حکومتی شخصیات، اوربیوروکریٹس سمیت سرکاری افسران ملکہ کوہسارمری کے دلکش موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری پہنچنا شروع ہوگئے ہیں سیاحتی اورعوامی حلقوں نے اس کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے دوہرامعیار قرار دیاہے۔