Chiniot 40

چنیوٹ ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کا چنیوٹ اور چناب نگر رمضان بازار کا دورہ

چنیوٹ ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کا چنیوٹ اور چناب نگر رمضان بازار کا دورہ

رمضان بازار میں آنے والے صارفین کو معیاری اشیاء فروخت کی جائیں ڈپٹی کمشنر

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے اچانک رمضان بازار چنیوٹ اور چناب نگر کا دورہ کیااور اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صارفین کو معیاری اشیاء ہی فروخت کی جائیں۔انہوں نے سستے رمضان بازارمیں موجود صارفین سے بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتوں اور عام مارکیٹس میں ان کے نرخوں کے فرق کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے پرائس لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرانے کی ہدایت کی اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہا کہ بازاروں کے اوقات میں موجود رہ کر اشیاء کی سپلائی پر گہری نظر رکھی جائے۔انہوں نے رمضان بازار میں دیگر انتظامات اور صفائی کی صورتحال کو بھی تسلی بخش قرار دیا۔