Dhok 24

یونین کونسل نمبر 5 ڈھوک جیلانی میں علاقہ معززین سے مشاورتی میٹینگ

بھارہ کہو اسلام آباد( بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن چوہدری شیراعظم نے بھارہ کہو یونین کونسل نمبر 5 ڈھوک جیلانی میں علاقہ معززین سے مشاورتی میٹینگ میں سلیم آفریدی،عمران عباسی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی میٹنگ میں گلیوں کی پختگی اور سیوریج کا نظام اور پینے کے پانی کے مسائل پر کام کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ڈھوک جیلانی میں سپورٹس گراؤنڈ کو مکمل کرنے پر ممبر قومی اسمبلی این اے 53علی نواز اعوان اور فوکل پرسن چوہدری شیراعظم ،سلیم آفریدی اور عمران عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر ترقیاتی کاموں کو جلد شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔جس پر چوہدری شیراعظم نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مشکل دور گزر چکا ہے اب عوام کے لئے خوشحالی اور ترقی کی راہ ہموار ہو گی ڈھوک جیلانی میں سب بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے جیسے بہت جلد حل کیا جائے گا اور کچی گلیوں کو بھی پختہ کیا جائے گا انہوں نے کہا پینے کے پانی کیلئے کم از کم تین ٹیوب ویل بھی لگائے جائیں گے اور جیلانی سٹاپ پر کورنگ نالے پر پل کے نیچے سے سڑک کے دونوں اطراف گزرنے کے لئے راستہ بھی بنایا جائے گا جس پر کثیر تعداد میں موجود معززین علاقہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مرحوم چوہدری بشیر احمد کیلئے دعا مغفرت بھی کی گئی اور اہل محلہ کیلئے ان خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا