155

سابق سپیکر مرتضی جاوید عباسی۔ماسٹر ریافت اور دیگر مری سے ملحقہ مڑیال لورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ

ضلع ابیٹ آباد لورہ سمیت کہیں بھی مسلم لیگ کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔ماضی میں اگر کوئی شکست ہوئی تو وہ اپنی ہی صفوں میں موجود میر جعفر اور میر صادق کا کردار ہے ورنہ یہ کیسے ممکن تھا کہ ھم سرکل لورہ میں صوبےکا الیکشن ہار جاتے۔ ان خیالات کا اظہارِ سابق سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے مری سے ملحقہ تحصیل لورہ کے علاقہ مڑیال میں چوہدری ماسٹر ریاضت کی طرف سے منعقد ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔عوام الناس چینی۔آٹا۔دالوں سمیت بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں۔موجودہ حکومت نے سب سے بڑے دو منصوبے اس حلقہ کے لیئے جن میں بھارہ کہو سے لورہ کے لیئے دوسرا چھانگلہ گلی زیارت معصوم اور وہاں سے کوہالہ تک جانا تھا۔جو اگلے سو سال کی ترقی تھی سیاحت کے حوالہ سے جو اس علاقہ کی سیاحت کے لیے بہت اہم تھا ان پر لگ بھگ گیارہ ساڈھے ارب روپے کے تھے موجودہ صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت نے حکومتی رکن صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود یہ خطیر رقم وزیر اعلی کے پی کے کے حلقہ میں شفٹ ہوۓ۔جن تحریک انصاف کے بھائیوں نے ووٹ دیئے آج دوسال سے ھم چیخ رہے ہیں وہ خاموش ہیں ۔یہ زیادتی ہے کہ نہیں ہے یہ بہت بڑی زیادتی ہے۔اور اسکا حساب ہمیں لینا چاہیئے پہلے ہم حساب لیں گے پھر مری روڈ بلاک کریں گے عوام تیار رہے ۔یہ سازش ہے موجودہ حکومت کی اس حلقہ کی عوام سے۔آج یہ مڑیال نڑھوتر کا علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے جن میں روڈ۔سکول۔پانی۔صحت جیسے مصوبے ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ملک پاکستان کو اس مشکل کی گھڑی سے صرف اور صرف میاں محمد نواز شریف ہی نکال سکتا ہے۔چوہدری ماسٹر ریاضت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کو علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔اور اپنی زندگی کو لورہ کے ماسٹر چوہدری ریاضت نے عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے کے لیئے وقف کیا دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،،،،