Raja Nasir Iqbal 22

وزیراعظم تمام چیلنجز سے نبردآزما ھونے کی صلاحیت رکھتے ہیں راجہ ناصر اقبال

جوہرآباد:پاکستان تحریک انصاف کے راہنما راجہ ناصر اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت سیاسی مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنانے کے ساتھ ملک و قوم کو درپیش تمام چیلنجز سے نبر آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عمران خان نے زمام اقتدار سنبھالتے ہی کرپشن مافیا کے خلاف قانوں کا گھیرا تنگ کیا اور اداروں کی تطہیر کے انقلابی اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم حکومت کی پشت پر کھڑی ہے۔ وہ جوہرآباد میں پی ٹی آئی کارکنان سے بات چیت کر رہے تھے۔ راجہ ناصر اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کی کجانب سے چلائی جانیوالی تحریک در اصل کرپشن بچاو مہم کا حصہ تھی جسے حکومت نے عوامی طاقت سے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سالہ عرصہ اقتدار میں عمران خان کو ملنے والی کامیابیاں مخالفین لفین کو بری طرح کھٹک رہی ہیں جس کی وجہ سے وہ حکومت مخالف سازشوں پر اتر آئے ہیں