مارچ 29, 2024

آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے چیرمین بلاول بھٹو کے کامیاب ورکر کنونشن جلسوں کا منظر

0

مری آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے چیرمین بلاول بھٹو کے کامیاب ورکر کنونشن جلسوں کا منظر پیش کرتے ہیں جس سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہوکر رہ گئی ہیں آج گوجر انوالہ عوام اپنے ہردلعزیز قاہد بلاول بھٹو زرداری کابھرپور استقبال کریں گے بلاول بھٹو کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بےچین ہیں گوجرانولہ کاجلسہ پنجاب کی سیاست کارخ بدل دے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد میاں ہارون قریشی امیدوار برائے جنرل کونسلر ملک تنویر احمد نے ماہانہ میٹنگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے اس کے علاؤہ انہوں نے مری نیوز آفیشل اور مری نیوز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ملک اب اس بات کا متحمل نہیں ہوسکتا کہ کھبی ملک کو گھڑی چور یا ملک کو ڈیل کے نتیجے ملک سے بھاگنے والوں کے حوالے کیا جائے شہید بھٹو اور بی بی شہید کی طرح سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت کے نفاذ اور غریب عوام کے حقوق کے لئے بے گناہ ساڑھے بارہ سال جیل کاٹی ہے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو سندھ بلوچستان کے پی کے سمیت پنجاب کے عوام بھرپور کامیابی سے نے نوازیں گے اور ملک میں عوام راج قائم ہوگا

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے