Ahsan Iqbal 56

احسن اقبال وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلیے دعاگو

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دعا ہےعمران خان جلدکورونا سے صحت یاب ہوں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم کی طبعیت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔