Bank of Azad Jammu and Kashmir 71

بینک آف آزاد جموں و کشمیر ریاستکی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار سردار مسعود خان

مظفر آباد:صدرآزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر ریاستکی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور بینک کی شاندار کارکردگینے ثابت کر دیا ہے کہ  اس کا مستقبل روشن وتابناک ہے۔ بینک کو منافع بخش اور صف اول کا مالیاتی ادارہ بنانے میں حکومت کا بینککی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا۔ صدر ریاست گزشتہ روز بینک آف آزادجموں و کشمیر کے ہیڈ آفس کے دورہ کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔ ہیڈ آفس آمد پر بینکآف آزاد جموں و کشمیر کے صدر و چیف ایگزیکٹو  آفیسر جناب خاور سعید نے صدر گرامی کا استقبال کیا۔صدر آزاد کشمیر نے مین برانچ مظفر آباد میں اپنا ذاتی  اکاؤنٹ کھولا۔ بعد ازاں انھوں نے ہیڈ آفس کےمختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہیں بینک کی ایک سالہ کارکردگی اور مستقبل کی حکمتعملی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بینک کے سینئر ایگزیکٹوز بھی موجود تھے۔ صدر ریاستکو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بینک کا منافع سال 2019میں کم ہو کر 134ملین کی سطح پرآ گیا تھا تا ہم سال2020  میں بینک کامنافع301ملین روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو کہ بینک کی 14سالہ تاریخ میں ایکریکارڈ ہے۔ سال 2019میں بینک کے ڈیپازٹس 11.87ارب روپے تھے۔جوسال2020 میں بڑھ کر13.70ارب روپے تک پہنچ گئے جو کہ بینک کی 14سالہ تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ ہیں۔سال 2019میں بینک کے ترسیلات زر 863ملین تھے۔ جو سال2020 بڑھ کر 2.86ارب روپے تکپہنچ گئے۔ یہ اضافہ بینک کی ابتداء سے اب تک سب سے زیادہ ہے۔ دسمبر 2020تک بینک کیطرف سے 2.4ارب روپے کے قرضہ جات صارفین کو فراہم کئے گئے۔  صدر آزاد کشمیر نے بینک کے اقدامات کی تعریف کیاور کہا کہ حکومت بینک کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صدر ریاستکی طرف سے بینک کے ہیڈ آف کے خصوصی دورہ پر ان کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ صدر گرامی کا دورہ بینک کے لئےاعزاز کی بات ہے۔ اس سے بینک سٹاف کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ انھوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر آئیندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرےگا۔