NA 75 52

این اے 75ڈسکہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن پولنگ کی تاریخ جو کہ 18 مارچ 2021ء مقرر تھی تبدیل کر دی،،

الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابات کے انعقاد کو شفاف بنانے اور انتظامی امور کو فول پروف بنانے کے لئے پولنگ کی تاریخ جو کہ 18 مارچ 2021ء مقرر تھی تبدیل کر دی ہے ۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب کی جانب سے کمیشن کی توجہ مبذول کروائی گئی کہ چونکہ تمام ضلعی اور ڈویژنل افسران کی معطلی اور تبادلے کے بعد نئے تعینات شدہ افسران کوانتظامی صورتحال سمجھنے میں اور مکمل قابو کرنے میں کچھ وقت درکار ہے ۔ لہذا کمیشن نے غور وغوص کے بعد یہ ہدایات جاری کی کہ حکومت پنجاب مستقل بنیادوں پر انتظامی افسران کو خالی شدہ آسامیوں پر فوراً تعینات کرے ا ور فیصلہ کیا کہ این اے 75 ڈسکہ سیالکوٹ پر اب پولنگ 10 اپریل 2021ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوگی ۔