Sherry-Rehman 61

140 ارب روپے کے نئے ٹیکسز/ سینیٹر شیری رحمان بیان 

140 ارب روپے کے نئے ٹیکسز/ سینیٹر شیری رحمان بیان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی وفاقی حکومت کی جانب سے 140 ارب روپے کے نئے ٹیکسز کی منظوری پر تشویش

حکومت نے آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لئے 140 روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی منظوری دی ہے، شیری رحمان

وفاقی کابینہ نے بجٹ سے پہلے منی بجٹ کی منظوری دی ہے، شیری رحمان

آپ 140 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا کر ‘کوئی بھوکا نہیں سوائے گا’ کا افتتاح کر رہے؟ شیری رحمان

ماضی کی ٹیکس چھوٹ ختم کر کے 140 ارب کے نئے ٹیکس لگانے سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا، شیری رحمان

آپ پہلی ہے ہر روز قیمتوں میں اضافہ کر رہے، شیری رحمان

مہنگائی کا جن آپ سے قابو نہیں ہو رہا، آپ مزید ٹیکس لگا رہے، شیری رحمان

حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے عوام پر ہر ظلم کرنے کو تیار ہے، شیری رحمان

مہنگائی کی یہ سونامی حکومت کی نااہلی کہ وجہ سے ہے، شیری رحمان

حکومت ملکی معیشت کو بڑھانے کے بجائے عوام پر مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈال رہی، شیری رحمان