Model Courts 68

پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے آج “05مارچ2021 کو مجموعی طورپر234مقدمات کا فیصلہ کیا۔

پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے آج “05مارچ2021 کو مجموعی طورپر234مقدمات کا فیصلہ کیا۔
ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے15اور منشیات کے38 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل 373گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ اسلام آباد میں منشیات کے 02, پنجاب میں قتل کے 03 منشیات کے10, خیبر پختونخوا میں قتل کے02 منشیات کے09, سندھ میں قتل کے09 منشیات کے16, بلوچستان میں قتل کے 01 منشیات کے 01 مقدمات کا فیصلہ ہوا. 02 مجرمان کو سزائے موت 03 مجرمان کو عمر قید جبکہ دیگر 20مجرمان کو51سال09ماہ29 دن قید اور1832000روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی.

ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے آج مجموعی طورپر108 دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔
ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے73مقدمات کے فیصلے کردیے.
تمام عدالتوں نے کل 197گواہان کے بیانات قلمبند کیے.26مجرمان کو08سال02دن قید اور 87500 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔