isb 77

اسلام آباد انتظامیہ کا اسلام آباد کے قبضہ مافیا کے خلاف اعلان جنگ،

اسلام آباد انتظامیہ کا اسلام آباد کے قبضہ مافیا کے خلاف اعلان جنگ، ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا قبضہ مافیا کیلئے زیرو ٹالرنس رویہ
اسلام آباد کے دل میں واقع قائداعظم یونیورسٹی کے ملحقہ علاقوں میں سی ڈی اے انٹی انکروچمنٹ کی اے سی سیکریٹیریٹ انیل سعید کی سرپرستی میں دبنگ کاروائی کرتے ہوے بہت سی غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ شدہ جگہوں کو واگزار کرا لیا، ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات بھی موقع پر موجود رہے
گزشتہ کافی عرصہ سے سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ ان قبضہ مافیا کو جگہ خالی کرنے کے نوٹسز بھیج کر مطلع کر رہے تھے مگر قبضہ مافیا کے سر پر جوں تک نہی رینگ رہی تھی چنانچہ سیکریٹیریٹ کے علاقہ میں نئے آنیوالے اسسٹنٹ کمشنر انیل سعید نے چارج لیتے ہی دبنگ انداز میں کاروائی کرت ہوے کامیاب آپریشن کیا اور چار گھر، دو عدد فارم ہاوسز اور کئی مویشیوں کے فارمز کی شکل میں قبضہ کی جگہ واگزار کروالی، اس سارے آپریشن میں سی ڈی اے انکروچمنٹ، انوائرمنٹ، اسلام آباد پولیس و انتظامیہ نے حصہ لیا اور ڈی سی اسلام آباد جناب حمزہ شفقات نے سارے آپریشن کی خود نگرانی کی اور با اثر قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کر کے علاقہ میں خوف وہراس کے کلچر کو ختم کرنے کی طرف پیش قدمی کی