Skip to content
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے منسٹر کالونی اسلام آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا
شجر کاری مہم کا آغاز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج پودا لگا کر کیا۔
منسٹر کالونی میں موسم بہار کے حوالے سے نئی شجر کاری کی جائے گی۔
ماحولیات میں بہتری کے لئے ایک نئے سمال سکیل پارک کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
سی ڈی اے پارک اور جاگنگ ٹریک بنائے گا۔
پارک ایک سمال سکیل پر تعمیر ہوگا۔کالونی میں غیر آباد جگہ کو پارک کے لئے بروئے کار لایا جائیگا۔
پرندوں کی افزائش اور پناہ گاہوں کے لئے پھل دار درخت لگائے جائینگے۔
منسٹر کالونی کو برڈ فرینڈلی بنایا جائیگا۔پرندوں کی پناہ گاہوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔
پارک اور شجر کاری کا کام دو ماہ میں مکمل کیا جائیگا۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں