چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے رکن اور پاکسان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے-
ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن، ملک ایک مدبرسیاست دان اور ہم ایک بہترین دوست سے محروم ہوگئے- چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی
سینٹر مشاہد اللہ خان کی موت ایک انتہائی دکھ اور رنج کی گھڑی ہے- صادق سنجرانی
۔مشاہد اللہ خان کی ملکی سیاست اور پسماندہ طبقات کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی- چیرمین سینٹ
سینٹر مشاہد اللہ خان کی موت پر بہت افسردہ اور دُکھی ہوں- صادق سنجرانی
اللہ تعالی مرحوم مشاہد اللہ خان کی مغفرت فرمائے اور ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے-چیرمین سینٹ صادق سنجرانی –
اللہ پاک مرحوم سینٹر مشاہد اللہ خان کے اہل خانہ ، رفقاء اور احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ چیرمین سینٹ