Sardar Usman Bazdar 74

سردار عثمان بزدار کا چولستان جاتے ہوئے بورے والا شہر کا فضائی جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا چولستان جاتے ہوئے بورے والا شہر کا فضائی جائزہ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کی لو فلائٹ لی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بورے والا میں شہری سہولتوں کا جائزہ لیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بورے والا وہاڑی روڈ پر چنوں موڑ سبزی منڈی کے قریب ٹریفک جام ہونے کا فوری نوٹس
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر سے انتظامی و پولیس حکام سے رابطہ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ڈپٹی کمشنر اور ڈپی او وہاڑی کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت
ٹریفک کو کھولنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔عثمان بزدار
افسران اپنی موجودگی میں ٹریفک رواں دواں کرا کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائیں۔عثمان بزدار
شہریوں کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتا ہوں۔عثمان بزدار
ٹریفک جام ہونے سے جو ذہنی کوفت اور پریشانی ہوتی ہے اس کا اندازہ افسران نہیں کر سکتے۔عثمان بزدار
ٹریفک کو کھولنے کیلئے افسران خود ڈیوٹی پر موجود رہیں۔عثمان بزدار
میں جلد وہاڑی اور بورے والا کا بھی دورہ کروں گا۔عثمان بزدار