Street crime 10

شاہراہ فیصل پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیاں کرنے والے رکشہ گینگ کو گرفتار کرلیا

شاہراہ فیصل پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیاں کرنے والے رکشہ گینگ کو گرفتار کرلیا

گلستانِ جوہر کے قریب مشکوک رکشے میں سوار کرمنلز کی اطلاع پر ناکہ بندی

ایس ایچ او شاہراہ فیصل افتخار حسین آرائیں نے اطلاع ملتے ہی ناکہ بندی کردی

گلستانِ جوہر بلاک 12/13 کے قریب سے رکشہ نمبر D19/ 13028 میں سوار تین اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں برآمد

گرفتار ملزمان میں لال دنو ولد محمد پناہ دوسرا محمد قاسم ولد سیادو خان تیسرا عابد علی ولد اسام خان شامل ہیں

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے اور لاتعداد شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے

ملزمان وارداتیں کرکے رکشے میں سوار ہوکر فرار ہوجاتے تھے

ایس ایچ او افتخار حسین آرائیں نے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 116/2021 اور 117/2021 اور 118/2021 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے

گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے