Railways 36

“کراچی سرکلر ریلوے کو BOT کی بنیاد پر بنانے کا اعلان”

ریلوے کے چیئرمین حبیب الرحمٰن گیلانی نے کراچی سرکلر ریلوے کو (بی او ٹی) کی بنیاد پر بنانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی نے بتایا کہ:
‘کنسلٹنٹ کمپنی کا انتخاب مکمل ہو گیا، جو 4 ماہ میں رپورٹ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ:
نجی کمپنی کراچی سرکلر ریلوے کو جدید خطوط پر تعمیر کرے گی، نجی کمپنی اپنے اخراجات پورے کر کے ٹرین کا کنٹرول ریلوے کے حوالے کر دے گی۔

چیئرمین ریلوے نے بتایا کہ:
15 مزید مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس وقت 6 مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ:
اسٹیشنوں کے قریب مال برداری کے لیے نجی شعبے کو ٹرمینل بنانے کی اجازت دی ہے، ریلوے افسروں کی ترقی کا فارمولہ منظور کر لیا گیا ہے۔

چیئرمین ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ:
اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے دوسرے صوبوں میں کم از کم دو بار تعیناتی لازم ہوگی، تربیتی کورس مکمل نہ کرنے والے افسروں کی ترقی روک لی جائے گی۔