Passenger coach 37

علی پور روڈ ، حاجی واہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم۔

مظفرگڑھ: علی پور روڈ ، حاجی واہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم۔ خواتین سمیت 12 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع جبکہ دو مسافر کے جاں بحق۔ ریسکیو آپریشن جاری۔
حادثہ تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا , مسافر کوچ علی پور سے لاہور جا رہی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی چار ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس اور فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جا رہا ہے۔