Siraj ul Haq 44

سینیٹر سراج الحق 7 فروری کو مردان میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہاہے کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک جاری ہے اور اسی سلسلہ میں جماعت اسلامی 7 فروری بروز اتوار مردان میں بھر پور عوامی جلسہ کرے گی منصورہ سے جاری ایک بیان میں قیصر شریف نے کہاکہ جلسہ کا آغاز دو بجے ہوگ جس سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کی مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن اور سودی نظام معیشت کے خلاف جاری تحریک کے فیز ٹو میں عوام کی بھر پور شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی ملک کو فلاحی ریاست
بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جو منزل کے حصول تک جاری رہے گی ۔