PDM 14

کہوٹہ کی پی ڈی ایم کو شہر کا ماحول خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)کہوٹہ کی پی ڈی ایم کو شہر کا ماحول خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے، گزشتہ رو ز ہونے والے احتجاج میں پی ٹی آئی مخالف جماعتیں تھی، ان کی جانب سے پیش کیئے گئے مطالبات پرپہلے ہی سے پی ٹی آئی کام کر رہی ہے، بہت جلد کہوٹہ کی عوام کو درپیش مسائل حل ہونگے، عوام اور علاقے کی مشکلات سے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد واقف ہیں، انشا اللہ مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی، ان خیالا ت کا اظہا ر گزشتہ رو ز نائب صد ر پی ٹی آئی و ممتاز سیا سی و سماجی شخصیت سردار مظہر اقبال نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کی پی ڈی ایم چاہے جتنی مرضی کو شش کر لے عوام با شعو ر اور سمجھدار ہو چکے ہیں، کرپٹ مافیا اب کسی سے بچ کر نہیں جاسکتے،عوام کو بے وقوف بنانے والوں کے جو مطالبات تھے ان پر پہلے ہی سے پی ٹی آئی کی قیادت کام کررہی ہے، سڑکوں کے ٹینڈر ہوئے ہیں اور کچھ کے ہونے والے ہیں، واٹر سپلائی کا مسلۂ بھی پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اعلی قیادت کے ساتھ ملکر حل کروانے کی کوشش کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ کی پی ڈی ایم کو شہر کا ماحول خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔