pm-imran-khan 13

وزیر اعظم عمران خان کو صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پر بریفنگ۔

وزیر اعظم عمران خان کو صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پر بریفنگ۔

بریفنگ میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان موجود۔

ویڈیو لنک کی ذریعے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد شریک۔

وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کےصوبہ پنجاب کے تمام مستقل رہائشیوں کو دسمبر 2021 تک صحت کارڈ کی سہولت میسر ہو جائے گی جس کی بدولت سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج ممکن ہو گا۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کے پنجاب بھر میں 70 لاکھ گھرانوں کو صحت کارڈ کی سہولت میسر کی جائے گی۔ پسماندہ اضلاع بشمول ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کے علاج معالجے کی معیاری سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ ہماری حکومت نے صحت کے شعبے میں اصلاحات شروع کی ہیں جن کا مقصد غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کے پرائیویٹ سیکٹر کو دور افتادہ علاقوں میں ہسپتال قائم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گ