Khairpur 11

انٹر ڈویژنل مینز ٹگ آف وار چیمپیئن شپ خیرپور کا انعقاد شاندار تھا۔ عائشہ ارم

خیرپور:انٹر ڈویژنل مینز ٹگ آف وار چیمپیئن شپ خیرپور کا انعقاد ہر لحاظ سے شاندار تھا۔اس طرح کے انتظامات اور سہولیات میسر آنے سے کھیل فروغ پاتے ہیں اور کھلاڑیوں کے شوق میں مذید اضافہ ہوتا ہے”۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری حیدرآباد ڈویژنل ٹگ آف وار ایسوسی ایشن و مینیجر پاکستان وومین ٹیم  عائشہ ارم نے چیمپیئن شپ کے اختتام کے بعد حیدرآباد روانگی کے وقت ڈپٹی آرگنائزنگ سیکریٹری و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن غلام مرتضی ڈھوٹ سے بات چیت میں کیا۔اس موقع پر حیدرآباد ڈویژن ٹیم کے مینیجر پرویز احمد شیخ، ایونٹ کووآرڈینیٹر عرفان علی ڈھوٹ، ڈویژنل ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد منصور علی اور حیدرآباد و مختلف ڈویژنز کے کھلاڑی موجود تھے۔عائشہ ارم کا کہنا ہے کہ جس محنت اور لگن سے سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن نے تمام ڈویژنز کے اشتراک سے گزشتہ 4 برسوں میں مینز اور وومینز چیمپیئن شپس کا مسلسل اور کامیاب انعقاد کیا ہے وہ کارنامہ ہے۔انہوں نے خیرپور ایونٹ کےکامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ سیکریٹری ذولفقار علی ڈھوٹ،سندھ کے سیکریٹری جاوید اقبال بیگ سمیت تمام آرگنائزز اور ٹیکینکل آفیشلز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کے مقابلے اور بھی بہتر انداز میں منعقد کرتے رہیں گے۔انہوں نے مسلسل تیسری بار چیمپیئن بن کر ہیٹ ٹرک کرنے پر کراچی کے صدر محسن علی خان سمیت پوری کابینہ و کوچز کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے بھرپور مقابلہ کرنے والی لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد اور حیدرآباد کے کھلاڑیوں کی بھی تعریف کی۔ایونٹ میں مذکورہ ٹیموں نے بالترتیب پہلی چار پوزیشنز حاصل کیں جبکہ میزبان سکھر نے پانچویں اور میرپورخاص نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔