National HighwaysNational Highways 15

میچنگ گرانٹ سے منظور شدہ 228 میں سے مزید21 گاڑیوں کی چابیاں

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پر پیٹرولنگ کی معیار کو مزید بہتر اور موثر بنانے کے لئے میچنگ گرانٹ سے منظور شدہ 228 میں سے مزید21 گاڑیوں کی چابیاں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور آپریشنل صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کیلئے کو ہر ممکن مدد اور تعاون کیا جائے گا۔موجودہ حکومت ملک میں سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے۔ مستقبل میں قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر موٹروے پولیس کی تعیناتی اور ضروریات کے پیش نظراسے پی سی ون کا حصہ بنادیاگیا ہے۔ان خیالات اظہار وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی میں پیٹرولنگ گاڑیوں کی چابیاں موٹروے پولیس کے حوالے کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری مواصلات ظفر حسن، انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن آفتاب پٹھان، ریجنل کمانڈرز، زونل کمانڈرز، سیکٹر کمانڈرز کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر اصغر علی یوسفزئی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ روڈ سیفٹی پالیسی سے عوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی اور روڈ سیفٹی شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری مواصلات ظفر حسن نے کہا کہ موٹروے پولیس ادارے کا شمار پاکستان کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے۔ موٹروے پولیس محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے بہترین کاکر دگی کا مظاہر ہ کر رہی ہے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس پاکستان کے 15پولیس اداروں میں سب سے نامور ادارہ ہے جو قومی شاہراؤں اور موٹرویز پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 41 افسران نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ موٹروے پولیس روزنہ کی بنیاد پر تقریباََ 10لاکھ سے 12لاکھ ٹریفک کنٹرول کر رہی ہیں۔انہوں نے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس قانون نافذ کرنیوالا ایک اہم ادارہ ہے جو موٹرویز اور قومی شاہراہیں استعمال کرنے والے مسافروں کے ساتھ دیانتداری، شائستگی اور فوری مدد کی بنیادی اقدار کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنے، قانون کے یکساں اور منصفانہ نفاذپر یقین رکھتا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا بنیادی مقصد موٹرویز قومی شاہراؤں پر سفر کرنیوالے مسافروں کو کسی بھی مشکل گھڑی میں بروقت اور فوری مدد فراہم کرنا ہے۔تقریب میں میچنگ گرانٹ کے تحت وفاقی وزیر مواصلات نے مراد سعید نے 21گاڑیوں کی چابیاں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کے حوالے کیں۔ تقریب سے قبل وزیر مواصلات مراد سعید، وفاقی سیکر ٹری مواصلات، انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے۔