Prime Minister Imran Khan 15

مچھ بلوچستان میں11 بے گناہ کان کنوں کا قتل دہشتگردی کی ایک بزدلانہ اور غیر انسانی کارروائی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے مچھ بلوچستان میں11 بے گناہ کان کنوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشتگردی کی ایک بزدلانہ اور غیر انسانی کارروائی ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ‏ بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کے 11 معصوم کان کنوں کا قتل قابل مذمت قتل انسانیت سوز بزدلانہ دہشگردی کا واقعہ ہے۔ایف سی کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےۓ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو بالکل تنہا نہیں چھوڑے گی۔