C-pack 23

سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی تعمیر و ترقی پاکستان میں نقل وحمل میں انقلاب برپا کر دے گی، وزیرریلوے

اسلام آ باد: چینی سفیر نو نگ رونگ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے سی پیک کا پیغام اجاگر کرنے کیلئے منفرد کردار ادا کیا جبکہ وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی تعمیر و ترقی پاکستان میں نقل وحمل میں انقلاب برپا کر دے گی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کی طرح دوسرا مرحلہ بھی کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہا ہے۔ چھٹے چین پاکستان اقتصادی راہداری میڈیا فورم کو “وبائی مرض چین پاکستان میڈیا تعاون” کا عنوان دیا گیا جس میں ڈیجیٹل میڈیا تعاون پر تفصیلی بحث اور تبادلہ خیال کیا گیا کیو نکہ سی پیک کی اعلی معیار کی ترقی اور چین پاکستان میڈیا تعاون ایک دوسرے کیلئے انجن کی حیثیت رکھتے ہیں ۔سی پیک میڈیا فورم کا انعقاد گزشتہ پانچ سالوں سے تسلسل کیساتھ پاکستان میں چینی سفارتخانہ ، چا ئنہ اکنامک نیٹ اور پاکستان چائنہ انسٹیٹوٹ کرتا آ رہا ہے اس سال وبا کی وجہ سے سالانہ فورم کا انعقاد ” آف لائن اور آن لائن کیا گیا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے گولڈن اینکر ایوارڈ” کی اعزازی تقریب بھی ہوئی ۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے ،چائنا اکنامک نیٹ اور پاکستان چین انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام چین پاکستان اکنامک کوریڈور اورمیڈیا فورم کا ، ورچوئل انعقاد کیا گیا ۔اس فورم میں ڈیجیٹل میڈیا تعاون پر تفصیلی بحث اور تبادلہ خیال کیا گیا کیو نکہ سی پیک کی اعلی معیار کی ترقی اور چین پاکستان میڈیا تعاون ایک دوسرے کیلئے انجن کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ تقریب میں پاکستان اور چین سے تعلق رکھنے والے مقرر ین نے شرکت کی جس میں میڈیا کی شرکت اور COVID کے بعد اس کے مثبت کردار کی تعریف کی گئی۔ پاکستان کی طرف سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وفاقی وزیر ریلوے سینیٹر اعظم خان سواتی ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان،سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی اور پا ک چین انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید ، چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق ،وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل(چین ) مدثر ٹیپو ، اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک چین انسٹی ٹیوٹ مصطفی حیدر سید شریک تھے جبکہ چین کی جانب سے اکنامک ڈیلی کے صدر اور چیف ایڈیٹر چنگ چھنگ ڈونگ ، آل چائنا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو سکریٹری تیان یوہونگ ، پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ، شنہوا نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر نی سی ای ،ژا کیائو ، ڈائریکٹر ، شعبہ اردو ، سی ایم جی ایشین اینڈ افریقین لینگویجز سنٹر ، سی سی ٹی وی چاو چھاو شریک تھے ۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نو نگ رونگ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بہتر انداز میں سمجھ بوجھ کیلئے موثر کردارادا کیا ہے،بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا مرکزی منصوبہ ہونے کے طور پر سی پیک میں دونوں ممالک کے مابین تعزیراتی شراکتداری کو فروغ دیا ہے، مجھے خوشی ہوئی ہے کہ متعدد دوست آج سی پیک پر گفتگو کرتے ہوئے اکٹھے ہوئے ہیں،اس سے سی پیک پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان اور چین کی عوام نے سی پیک اور دونوں ممالک کے مابین دوستی کو مضبوط کرنے کیلئے بہترین کردار ادا کیا ہے،سی پیک پر ترقی نے عوامی خواہشات کے مطابق کام کرتے ہوئے لوگوں کے دلوں کو جیتا ہے اور فوائد سے عوام کا معیار زندگی بلند کیا ہے،میڈیا نے سی پیک کا پیغام اجاگر کرنے کیلئے منفرد کردار ادا کیا ہے،حالیہ سالوں میں چین اور پاکستان میں ثقافتی و میڈیا تعاون کے فروغ کیلئے مسلسل پلیٹ فارمز تشکیل دیئے ہیں،سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے فریم ورک کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون اور ہم آہنگی دونوں ممالک کے میڈیا اور تھینک ٹینکس کے مابین مضبوط تعاون کیلئے کام کر رہا ہے اور سی پیک کی تعمیر کیلئے دانشورانہ تعاون فراہم کر رہا ہے،دونوں اطراف نے میڈیا فلمی صنعت اور پبلشنگ صنعت کی حوصلہ افزائی کی ہے تا کہ سی پیک سے متعلق تعاون کو فروغ دیاجا سکے اور تھینک ٹینکس ماہرین اور ماہرین تعلیم کے باہمی تبادلوں کیلئے تعاون پر اتفاق کیا ہے،2015میں اپنے آغاز کے بعد سے سی پیک میڈیا فورم نے حکومتوں، کاروباری طبقے ، میڈیا، تھینک ٹینکس اور دیگر شعبوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے تا کہ سی پیک کی تعمیر پر توجہ دی جا سکے اور چین پاکستان تعاون کی کہانیاں سنائی جا سکیں اور باہمی تعاون کی روح کو اجاگر کیا جا سکے،کھلے پن،برابری،باہمی فوائد اور مشترکہ جیت، معاشی و سماجی ترقی کو دونوں ممالک میں فروغ دینے کیلئے اہم ہیں،دونوں حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک تعاون میں مفید نتائج حاصل کئے ہیں اور پاکستان کی قومی ترقی اور علاقائی رابطہ سازی کیلئے کردار ادا کیا ہے،اس موقع پر وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی تعمیر و ترقی پاکستان میں نقل وحمل میں انقلاب برپا کر دے گی، ایم ایل ون گیم چینجر منصوبہ ہے اور اس کی پاکستان میں تعمیر کیلئے پوری قوم چینی صدر شی جن پھنگ کی شکر گزار ہے،ایم ایل ون سے نہ صرف لوگوں کی نقل وحمل میں آسانی ہو گی بلکہ یہ تجارت کیلئے بھی موثر کردار ادا کے گا، ایم ایل ون پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے اور اس سے مقامی لوگوں کو روز گار کے بہترین مواقع بھی میسر آئیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کی طرح دوسرا مرحلہ بھی کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہا ہے،پہلے مرحلے میں توانائی کے منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے پر کام کیا گیا،دوسرے مرحلے میں صنعتی زونز کی تعمیر و ترقی پر کام کیا جا رہا ہے،صنعتوں کی تعمیر سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو گا اور پاکستان کی معیشت کو مضبوطی ملے گی، اس مرحلے میں گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر پر بھی پیشرفت کی جارہی ہے،چینی سفیر لونگ رونگ انتہائی محنت کے ساتھ پاک چین تعلقات کو فروغ دینے اور سی پیک کی موثر پیشرفت کیلئے جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔ فورم میں مقررین نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز سے چین اور پاکستان کے مابین قریبی معاشی ثقافتی تعاون کیا گیا اور جس سے دوطرفہ میڈیا تعاون کی وسیع گنجائش پیدا ہوئی ہے۔ کوویڈ ۔19 کی وبا کے دوران ، چینی اور پاکستانی میڈیا نے ہمارے دونوں ممالک کے مابین باہمی اعتماد، باہمی تعاون اور سی پیک کی اعلی معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کرکے مثبت باہمی روابط کو فروغ دیا ہے اس سے نہ صرف ہماری دوستی مضبوط ہوئی بلکہ افواہوں کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد ملی ۔ واضح رہے کہ تیزی رفتار ، وسیع تر کوریج اور مضبوط انٹرایکٹو نوعیت کے حامل ، نیو میڈیا ، جس میں 5 جی براہ راست اور مختصر ویڈیوز کی خصوصیت ہے ، اس نے وبا کے دوران متاثر کن کردار ادا کیا ہے۔ ڈیجیٹل معیشت جو بلا ک چین ، 5 جی ، مصنوعی ذہانت اور میڈیا انڈسٹریز کے انضمام سے چین اور پاکستان کے مابین جدید میڈیا تعاون کے مزید امکانات کھلتے ہیں۔