pm of pakistan 21

وزیراعظم عمران خان سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی ملاقات

اسلام آباد
:وزیراعظم عمران خان سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے صوبے کی سیاسی صورتحال اور اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔