Senator Shibli Faraz 74

عوام نے اپوزیشن کو اس کے بیانیہ سمیت مسترد کر دیا،شبلی فراز

اسلام آبا:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ آر ہوئے نہ پار، یہ صرف خوار ہوئے، لاہور کا جلسہ ایک فلاپ شو تھا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کو اس کے بیانیہ سمیت مسترد کر دیا ہے۔ لاہور اور پنجاب کے شہریوں کی عدم شرکت کی وجہ سے پی ڈی ایم رہنمائوں کے چہروں پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کی سمتیں مختلف ہوں ان کی منزل ایک نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں پاک فوج کے خلاف زہر اگلا گیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کراچی جلسے میں مزار قائد کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئٹہ جلسے میں پاکستان توڑنے کا پیغام دیا گیا جبکہ لاہور جلسے میں لاہوریوں کو غدار بولا گیا۔