Senator Shibli Faraz 48

‏رائیونڈ میں آج پی ڈی ایم کے اجلاس میں جلسہ کی ناکامی کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالا جائے گا، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏رائیونڈ میں پی ڈی ایم کے اجلاس میں جلسہ کی ناکامی کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سوچا جائے گا کہ عوام کو دھوکہ دینے اور اپنی ڈوبتی سیاسی کشتی کو کیسے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ ٹولہ کوئی بھی بہروپ بھرلے لیکن عوام دوبارہ دھوکہ کھانے کو تیار نہیں۔