Regular rainy season 19

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

 محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

کل بھی کشمیر، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوار اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کےعلاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے ۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سات اور آٹھ دسمبر کو ملک کے اکثرعلاقوں میں بارش ہو گی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس بار سردی کا دورانیہ طویل ہو گا اور کراچی والوں کو سردی زیادہ لگے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔