Ehsaas 16

نئی احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ‏خصوصی افراد کیلئے تیار کردہ نئی احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر گھرانہ 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا حقدار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وبا کے بعد کی معذور دوست اور پائیدار دنیا کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔