Sindh Governor Imran Ismail 55

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کک باکسنگ کے عالمی کھلاڑی خان سعید آفریدی کی ملاقات

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کِک باکسنگ کے عالمی کھلاڑی خان سعید آفریدی نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ خان سعید نے حال ہی میں بنکاک میں بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلہ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دی تھی،سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سے تعلق رکھنے والے کمانڈو خان سعید نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی پرچم کو بلند کیاہے۔ ملاقات میں گورنرسندھ نے کہا کہ خان سعید قومی ہیرو ہیں جنہوں نے ہر جگہ پاکستان کا نام روشن کیا،عالمی مہارت کے حامل خان سعید قابل فخر کھلاڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قومی ہیروز کے لئے ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت فراہم کریں گے ،ان جیسے باصلاحیت کھلاڑی قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے اور نوجوانوں کو مثبت سمت گامزن کرنا اولین ترجیح ہے۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ خان سعید کے لئے قومی سطح کے اعزاز کی سفارش کروں گا۔
دوسری طرف گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ایڈمرل جمیل اختر کی الوداعی ملاقات
چیئرمین ایڈمرل جمیل اختر نے گورنرسندھ کو پورٹ کی کارکردگی اور اٹھائے گئے اقدامات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی
بحیثیت چیئرمین آپ نے پورٹ کی ترقی کے لئے قابل قدر اقدامات اٹھائے ، کے پی ٹی اہم ادارہ ہے۔گورنرسندھ
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ایڈمرل جمیل اختر نے گورنرہاﺅس میں الوداعی ملاقات کی ۔ملاقات میںکراچی پورٹ ٹرسٹ کی فعالیت ، آپریشنل دائرہ کارکو بڑھانے اور عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میںچیئرمین ایڈمرل جمیل اختر نے گورنرسندھ کو پورٹ کی کارکردگی اور اٹھائے گئے اقدامات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا قومی معیشت میں کلیدی کردار ہے پورٹ کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بنانا انتہائی نا گزیر ہے موجودہ حکومت ،پورٹ کے مسائل ، درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پرحل کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے کراچی پورٹ کی اہمیت بہت بڑھ جائے گی اس وقت گوادر اور کراچی پورٹس قومی ترقی میں انتہائی اہم ہیں ۔گورنرسندھ نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین آپ نے پورٹ کی ترقی کے لئے قابل قدر اقدامات اٹھائے اسی وژن سے اداروں کی کارکردگی کو بہتر کیا جا سکتا ہے ۔