Pakistan Railways 17

ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور۔راولپنڈی

لاہور (لاہور)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور۔راولپنڈی۔لاہور کے درمیان چلنے والی سُبک رفتار (103-Up/104-Dn) اور راولپنڈی۔کوہاٹ کینٹ۔راولپنڈی کے درمیان چلنے والی کوہاٹ ایکسپریس (133-Up/134-Dn) کو 30نومبر 2020سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق (103-Up) سُبک رفتار لاہور سے شام 4بج کر 30منٹ پر روانہ ہو کر گوجرانوالہ، وزیرآباد، گجرات، لالہ موسیٰ ، جہلم اور چک لالہ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی رات 9بج کر 30منٹ پر راولپنڈی پہنچے گے۔ اسی طرح (104-Dn)سُبک رفتارشام 4بج کر 30منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی رات 9بج کر30منٹ پر واپس لاہور پہنچے گی۔ اس کے علاوہ (133-Up)کوہاٹ ایکسپریس راولپنڈی سے سہ پہر 3بج کر 30منٹ پر روانہ ہو کر گولڑہ شریف ، ترنول ہالٹ،فتح جنگ، کاہال ہالٹ،بسال شریف ہالٹ، بسال جنکشن ،ڈومل ، جنڈ اور بابری بانڈا ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی شام 7بج کر 20منٹ پر کوہاٹ کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ جبکہ (134-Dn)کوہاٹ ایکسپریس صبح 7بج کر 30منٹ پر کوہاٹ کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی دن 11بج کر 20منٹ پر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔