Qari Usman Usmani 65

پانچ وقت وضو کریں اور نماز ادا کریں، اللہ تعالی سے معافی مانگیں قا ری عثمان عثمانی

کہوٹہ (ملک محمود اختر سے)کروناوائر س سے بچنے کیلئے شہری احتیا طی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، پانچ وقت وضو کریں اور نماز ادا کریں، اللہ تعالی سے معافی مانگیں، حکو مت تو اپنی بھر پو ر کو شش کر رہی ہے مگر شہر میں لو گوں کی جانب سے بے احتیا طی کی جارہی ہے، لو گ سینٹائزر کا استعمال کریں، اور ایک دوسرے سے کم سے کم ہاتھ میلائیں، ان خیا لات کا اظہا ر گزشتہ رو ز ممتا ز عالم دین و ممبر امن کمیٹی ضلع را ولپنڈی قا ری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی کہوٹہ شہر نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائر س ایس اؤ پیز پر سب سے پہلے پا کستانیو ں نے عمل کرتے ہوئے کنٹرول کرلیا تھا مگر اب دوبارہ بے احتیا طی کی وجہ سے دوبارہ کرونا وائر س زور پکڑ رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لو گ پانچ وقت وضو کریں اور نماز ادا کریں، اور اللہ تعالی سے معافی مانگیں، انشا اللہ بہت جلد پاکستان واحد ملک ہوگا جو کرونا وائر س کو سب سے پہلے شکست دے گا۔