Abida Raja 20

سیرت النبیﷺ کا مطالعہ کرنا اور اس پر عمل کرنا ہر مسلمان کااولین فرض ہے،عابدہ راجہ

مری سیرت النبیﷺ کا مطالعہ کرنا اور اس پر عمل کرنا ہر مسلمان کااولین فرض ہے اور خواتین کو جو عزت و احترام اور مقام اسلام نے دیا ہے وہ کسی اور مذہب میں نہیں ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کی رہنماء چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاپولیشن ممبر پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ نے پنجاب آرٹس کونسل مری میں ہفتہ شانِ رحمت للعالمین ﷺکے سلسلے میں منعقدہ محفل میلاد (خواتین) میں کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا محفل میلاد میں مری کے قرب و جوار کی معروف خواتین نعت خوانوں نے حضور ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا اس روح پرور محفل میں وجد کا سماع تھا اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری انعم خالد نے محفل کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اور کہا کہ وجہ تخلیق کائنات، رہبر انسانیت اور سیرت نبوی کا اجاگر کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات کی مطابق پوری شان و شوکت کے ساتھ ہفتہ شان رحمت للعالمین ﷺ منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں مورخہ 23نومبر بروز پیر دن 2بجے نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں راولپنڈی اور مری کے معروف شعراء کرام نعتیہ کلام پیش کریں گے انہوں نے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے شرکت کی استدعا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں