Fayyaz Al Hassan Chauhan 19

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/محکمانہ بریفنگ و دورہ کیمپ جیل

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/محکمانہ بریفنگ و دورہ کیمپ جیل

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ سے ملاقات۔

آئی جی جیل خانہ جات نے فیاض الحسن چوہان کو محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبے بھر کی جیلوں میں بہتری لانے کے لئے مختلف اقدامات پر گفتگو

وزیر جی جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کیمپ جیل فیروز پور روڈ کا دورہ بھی کیا۔

انہوں نے قیدیوں کے لیے سہولیات، ملاقات کے طریقہ کار، کھانے اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے جیل ریفارمز کا اہم ٹاسک سونپا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان

تمام قیدیوں بالخصوص عورتوں اور کم سن قیدیوں کی فلاح میرا اولین ایجنڈا ہے۔ فیاض الحسن چوہان

جیل سے نکلنے والے ہر فرد کو عادی مجرم سے معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے پر ساری توجہ ہو گی۔ فیاض الحسن چوہان

یکساں سہولیات کی فراہمی اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ بھی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ فیاض الحسن چوہان

وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر سوشل سیکٹر کو بھی جیل ریفارمز ایجنڈے میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں