Sardar Usman Bazdar 15

سازش بری طرح ناکام

لاہور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش بری طرح ناکام ہوئی، باشعور عوام اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، اب اپوزیشن کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی قابل مذمت ہے، قوم نے اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ یکسر مسترد کر دیا ہے، پاکستان کی بنیادوں کو اپنے دور اقتدار میں کھوکھلا کرنے والے عناصر آج انتشار کے ذریعے ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن رہنما ذاتی مفادات کی خاطر قومی اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کر رہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔