Sardar Usman Bazdar 10

 وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی 90 شاہراہ قائد اعظم آمد

 وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی 90 شاہراہ قائد اعظم آمد
وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام جدید زرعی مشینری کی نمائش دیکھی
وزیر اعلی عثمان بزدار نے دھان کی فصل کاشت کرنے کے لئے مخصوص رائیڈنگ رائس ٹرانسپلانٹرکا مشاہدہ کیا
دھان کی فصل کو زمین میں شامل کرنے والے رائس سٹرا شریڈر، ہیپی سیڈر اور ڈرل کا معائنہ
رائس سٹرا شریڈراور ہیپی سیڈرکے ذریعے دھان کی باقیات کو جلانے کی بجائے زمین میں مکس کر دیا جاتا ہے
وزیر اعلی عثمان بزدار کا ویٹ بیڈ پلانٹر، شوگر کین پلانٹر کا معائنہ
وزیر اعلی عثمان بزدار نے آبپاشی کے جدید ترین سپرنکلر، رین گن سپرنکلر، ڈرپ سپرنکلرسولر سسٹم کا بھی مشاہدہ کیا
وزیر اعلی عثمان بزدار کا جدید زرعی مشینری و آلات میں گہری دلچسپی کا اظہار
وزیر اعلی عثمان بزدارنے کاشتکاروں میں جدید زرعی مشینری و آلات کی فراہمی کیلئے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کاشتکاروں کو ای کریڈٹ سکیم کے چیک بھی دیئے
وزیر اعلی عثمان بزدار کا زرعی مشینری کی الاٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ اور ای کریڈٹ سکیم کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
پی ٹی آئی حکومت پہلی حقیقی کسان دوست حکومت ہے -عثمان بزدار
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دیا گیا- عثمان بزدار
2سال میں شوگر ملوں سے کاشتکاروں کو  99فیصد واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی ہے -عثمان بزدار
کاشتکاروں کی خوشحالی او رزراعت کے فروغ کے لئے گندم اور گنے کے امدادی نرخوں میں خاطر خواہ اضافہ کیاجا رہا ہے -عثمان بزدار
حکومت پنجاب نے کاشتکار بھائیوں کی سہولت کے لئے ای کریڈٹ سکیم کے قرضوں کی حد بڑھا دی ہے-عثمان بزدار
کاشتکار کواب بیج،کھاد اور دیگر زرعی مداخل کے حصول میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا-عثمان بزدار
ربیع کی فصل کے لئے ای کریڈٹ سکیم کے قرضوں میں 5ہزار او رخریف کے لئے 10ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے -عثمان بزدار
2سال میں کاشتکاروں کو 35ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں -عثمان بزدار
وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام  کے تحت 300ارب روپے کاشتکاروں کی خوشحالی او رزرعی ترقی پر صرف کئے جا رہے ہیں -عثمان بزدار
فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور آبپاشی کی سہولتوں میں بہتری لائی جا رہی ہے-عثمان بزدار
کاشتکاروں کیلئے جدید طریقہ زراعت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے زرعی مشینری کا استعمال بے حدضروری ہے-عثمان بزدار
حکومت پنجاب سبسڈی فراہم کر کے کاشتکارو ں کو جدید مشینری خریدنے کی ترغیب دیتی ہے-عثمان بزدار
پنجاب میں کاشتکاروں کو 46 کروڑ روپے کی جدید ترین مشینری امدادی نرخ پر فراہم کی جا چکی ہے-عثمان بزدار
2سال میں 78ہزار ایکڑ بنجر اراضی کو قابل استعمال بنانے سے کاشتکار کی آمدن میں اڑھائی ارب روپے اضافہ ہوا-عثمان بزدار
پنجاب سیڈ کونسل مختلف فصلوں کی 80نئی اقسام کی منظوری دے چکی ہے-عثمان بزدار
پنجاب میں زرعی تحقیق کیلئے 6ارب روپے مختص کئے گئے -عثمان بزدار
حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات کی وجہ سے اس سال گندم، چنے اور کینولا وغیرہ کی اضافی پیداوار حاصل ہوئی-عثمان بزدار
کاشتکار بھائیوں کے مسائل کے حل کے وعدوں کو ایفا کرنے کے لئے اسی جوش و جذبے کی ضرورت ہے – عثمان بزدار
وزیرزراعت حسین جہانیاں گردیزی اور ان کی ٹیم پنجاب کو غذائی خودکفالت کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی-عثمان بزدار
پنجاب میں زراعت کا فروغ ملک کی معاشی ترقی کا ضامن ہے – سید حسین جہانیاں گردیزی صوبائی وزیر زراعت
جدید زرعی مشینری کے استعمال سے فی ایکڑ پیداوار بڑھے اور لاگت میں کمی آئے گی- حسین جہانیاں گردیزی
وزیر اعلی عثمان بزدار کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو
؎؎پولیس کی انویسٹی گیشن ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں – عثمان بزدار
اس ملز م کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا- عثمان بزدار
پولیس نے تمام ہائی پروفائل کیسز پر کام کرتے ہوئے مجرموں کو جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا-عثمان بزدار
اس کیس پر کام کرنے والے پنجاب پولیس کے تمام افسروں اور اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں -عثمان بزدار
ان کے لئے 50 لاکھ روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کرتا ہوں – عثمان بزدار
صوبائی وزراء حسین جہانیاں گردیزی، صوبائی مشیر و معاونین وزیر اعلی، اراکین اسمبلی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری زراعت، سیکرٹری زراعت اور متعلقہ حکام کی تقریب میں شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں