Islamabad police Martyr 15

چیک پوسٹ کا افتتاح

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے شہید اے ایس آئی محسن ظفر اور اے ایس آئی سجاد احمد کے نام سے منسوب پولیس بیرک اور چیک پوسٹ کا افتتاح کر دیا، دونوں اے ایس آئیز نے تھانہ ترنول کے علاقہ 26 نمبر چونگی ناکے پر دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا26 نمبر چونگی پولیس چیک پوسٹ اور تھانہ ترنول میں بیرک شہیدوں کے نام سے منسوب کردی گئی،افتتاح کے موقع پر شہداءکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے شہداءکی فیملی کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کی ،افتتاحی تقریب کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز،ایس ایس پیز ،زونل ایس پیز،شہداءکی فیملیز اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ملک وقوم کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے ہیرو ز ہیں ہمارے جوانوں نے سینے پر گولیاں کھاتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر خود کو قربان کیاِ اسلام آباد پولیس کے بڑی تعداد میں افسران و جوانوں نے فرائض منصبی کے دوران شہادت قبول کی لیکن سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے سامنے نہیں جھکے انہوں نے دوسرے پولیس اہلکاروں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی زندگی لوگوں کی خدمات کے لئے وقف کریں کیونکہ اس سے بہتر کوئی دوسرا کام نہیں ہے، محکمہ پولیس کو ان بہادر شہیدوں پرفخر ہے، جنہوں نے اپنے خون سے سنہری باب لکھا ہے اور شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا ہے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کا شکر گزار ہیں جنہوں نے اسلام آباد پولیس کے شہدا کے لئے خصوصی پیکیج کی منظوری دی ہے اور شہداء کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے شہید اہلکاروں کے بچوں کو یا خاندان کے ایک فرد کو اسلام آباد پولیس میں ملازمت دی جارہی ہے جبکہ شہداء کے اہل خانہ کی سہولت کے لئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ایک خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر شہداءکے اہل خانہ بغیر کسی مشکل کے اپنے مسائل کے حل کے لئے جا سکتے ہیں،
آئی جی اسلام آباد نے شہداءکی فیمیلیز سے ملاقات کی اوریقین دلایا کہ وہ کسی بھی مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ہمارے روشن مستقبل کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی خدمات کو فراموش نہیں کریں گےشہید اے ایس آئی محسن ظفر اور سجاد احمد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کا دل جیت لیا ہے جس سے محکمہ پولیس کا نام روشن ہوا ہے، آ ٓئی جی اسلام آباد نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی روحوں کو ابدی سکون عطا کرے آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ہم سی ٹی ڈی کمپلیکس میں شہید محسن ظفر اور سجاد احمد کے نام سے منسوب ایک بلاک کا بھی افتتاح کر چکے ہیں، اس موقع پر بیوہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو بھی مادر وطن کے لئے قربان کرنے کو تیار ہیں ، انھوں نے آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیاکہ آپ ایک درد رکھنے والے انسان ہیں اور شہداءکی فیمیلیز کے لئے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں،
آخر میں آئی جی اسلام آ باد نے شہداء کے بچوں کو پیار کیا ان فیملیز کو پولیس کی طرف سے تحفے تحائف بھی دیے اور ترنول تھانہ میں قائم پولیس بیرک اور چیک پوسٹ کا معائنہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں