PML-N 8

مسلم لیگ ن نے کراچی میں 12 اکتوبر کو جلسے کا اعلان

اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کا آغاز، مسلم لیگ ن نے کراچی میں 12 اکتوبر کو جلسے کا اعلان کردیا

کراچی : تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے کراچی میں 12 اکتوبر کو جلسے کا اعلان کردیا جبکہ پی ڈی ایم 18 اکتوبر کو کراچی میں حکومت مخالف جلسہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے جلسے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ودیگر قیادت شریک ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے سلسلے میں کراچی ڈویڑن کا اجلاس پارٹی آفس مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد کیا گیا جس میں کراچی کے تمام عہدیداران و کارکنان کو سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرکے مستقبل کی حکمت عملی طے کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام میں مایوسی پیدا کردی ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں