murree Inflation 16

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام،،،

مری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اب مہنگائی کاایک طوفان غریب عوام کی زندگی کو مزید اجیرن بنادے گا،آٹا،چینی،گھی اور کوکنگ آئل،دالیں،پتی سمیت تمام روزمرہ کے استعمال کی اشیاء میں ہوشربا اضافے کے بعد اب زندگی بچانے والی،شوگر اور عام بیماریوں کی ادویات میں بھی 262 فیصد اضافے کے باعث سفید پوش،کم آمد ن والے،سرکاری ملازمین،مزدور طبقے بیمار ہونے کی صورت میں نہ تو علاج کرواسکیں گے اور نہ ہی ان میں اتنی مہنگی ادویات خریدنے کی سکت ہے عوامی اور عام طبقات کاکہنا ہے کہ کیا تحریک انصاف نے انتخابات میں تبدیلی اورنئے پاکستان بنانے کیلئے یہی منشور بنایاتھا؟ یہ ہی وعدے کئے تھے کہ غریب سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیاجائیگا غریبوں کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے چیئرمین اور انکی حکومت عوام کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریگی تو آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑی شکست انکا مقدر بنے گی عوام ووٹ کی پرچی سے انکا احتساب کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں