اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی
نواز شریف کو موصول کرائے گئے وارنٹ کی اصل دستاویزات طلب
عدالت کا نواز شریف کی رہائش گاہ پر جانے والے افسر راو عبدالحنان کا بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ
پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات افسر راوعبدالحنان کا ویڈیو لنک سے بھی بیان ہوسکتا ہے
کامن ویلتھ آفس اور کاونٹی عدالت سے وارنٹ کی تعمیل میں کتنا لگے گا ؟ عدالت
دفتر خارجہ کاونٹی عدالت کے ذریعے تعمیل کی میعاد پر رپورٹ دے، اسلام آباد ہائیکورٹ
وارنٹ کی تعمیل کے لیے جانے والے پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر کو بلا کر بیان ریکارڈ کر لیا جائے، نیب پراسیکیوٹر
پھر تو اس کو ڈیڑھ لاکھ کا ٹکٹ اور آنے جانے کا ٹکٹ بھی دینا پڑے گا، جسٹس محسن اختر کیانی
وہ بیان تو ہم وڈیو لنک کے ذریعے بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں، جسٹس عامر فاروق
آفیشل ڈاکومنٹ کا انتظار کر لیتے ہیں، کل ہدایات لے کر بتا دیں کہ تعمیل میں کتنا وقت لگے گا؟ جسٹس عامر فاروق
کیا کل تک عدالت کو بتایا جا سکتا ہے کہ ہائی کمیشن کو کارروائی مکمل کرنے میں کتنا وقت درکار ہو گا، جسٹس عامر فاروق
عدالت اشتہار جاری کرتی ہے تو عدالت کے افسر کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر اشتہار آویزاں کرنا ہوگا، جسٹس محسن اختر کیانی
کاؤنٹی کورٹ کی کارروائی پر جائے بغیر بھی یہ عدالت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر سکتی ہے، پراسیکیوٹر نیب
توشہ حانہ ریفرنس میں نواز شریف کا اشتہار جاری ہوا تو انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، سردار مظفر
نواز شریف کے علم میں تو ہو گا لیکن عدالت کو قانون پر مکمل طور پر عمل کرنا ہو گا، جسٹس عامر فاروق
کاؤنٹی کورٹ کے ذریعے وارنٹس موصول کرنے یا نہ کرنے کا دستاویز آفیشل ہو گا، جسٹس عامر فاروق
کل کیلئے کیس رکھ لیتے ہیں کہ معلوم ہو جائے کہ عدالت کے ذریعے وارنٹ پہنچنے میں کتنا وقت لگے گا، جسٹس عامر فاروق